قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعرات کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کے مشکوک لین دین کے الزام میں سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ہیں۔ اینٹی کرپشن واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے مشکوک لین دین سے متعلق کیس میں آصف علی زرداری مطلوب ہے۔
نیب نے کہا کہ سابق صدر نے 8 ارب روپے کے مشکوک لین دین کے ذریعہ ایک مکان خریدا۔ اینٹی گرافٹ باڈی اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سے درخواست کرے گی کہ وہ اس کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کردے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔ آصف زرداری کا وکیل اور نیب عدالت کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔