حکومت پاکستان ڈیموکریٹیک موومنٹ کے آگے جُھک گئی، اپوزیشن میں خوشی کی لہر
لاہور (ںیوز ڈسک) ملتان میں حکومت کے لاکھ کوششوں کے باوجود بھی حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو جلسہ کرنے سے روکنے میں ناکام ہو گئ۔
تازہ ترین صورت حال کے مطابق، حکومت نے 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی اجازت دے دی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ملتان کے بعد شیڈول کے مطابق 13 تاریخ کو لاہور میں جلسہ کرنا ہے۔ جس پر حکومت نے قبل از وقت اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ عوام کو لاہور میں ہونے والے جسلے میں 13 سمبر کونہیں روکے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا کہ حکومت لاہور کے جلسے میں شرکت کرنے والے کو نہیں روکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ لوگوں کے ساتھ غلط کر رہی ہے، انھے پتہ ہے کہ دُنیا میں کئی ممالک میں کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس بات کو نظر انداز کر کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انکوں جلسوں جلوسوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرونا انکا بنیادی مقصد ہے۔