نواز شریف کا گھیرا اور تنگ، ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کر دیا، نواز شریف کی دوڑیں۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈسک) سابقہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھگوڑا قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق، نواز شریف نے العزیزہ اور ایون فیلڈ کیس میں سزا معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ جس کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے آج سُنا اور نواز شریف کے خلاف حکم نامہ جاری کیا۔
سماعت کے دوران، خارجی وزرات کے ڈائرکیٹر نے بتایا کہ انھوں نے نواز شریف کے بارے میں اشتہار پاکستان ایمبسی لندن میں پہنچا دیا تھا۔ ایف آئی اے کے نمائندے نے بتایا کہ اس نے اشتہار ماڈل ٹاؤن اور جاتی عمرا میں پہنچا دیا تھا۔
جسٹس فاروق نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت کے پیش نا ہونے کی بھی سزا دی جاسکتی ہے۔
دلائل سننے کے بعد، عدالت نے، مہیا کیئے گئے دلائل اور ثبوت کو مدنظر رکھتے ہوئے، فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو بھگوڑا اور غلط قرار دے دیا جائے۔ بنچ نے مزید کہا کہ وہ تھوری دیر تک تحریر حکم نامہ جاری کرے گے۔