لاہور (نیوز ڈسک) پاکستان ڈیموکریٹکس کے جلسہ کے بعد، حکومت ایکشن میں آگئی، پاکستان ڈیموکریٹکس کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمات درج۔۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ لاری اڈا لاہور میں، سکیورٹی گارڈز کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نواز کی وائس صدر مریم نواز اور دیگر قیادت کے اراکین بشمول شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ اور احسن اقبال کے نام شامل ہے۔
ابتدائی اطلاعی رپورٹ کے مطابق، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے مینار پاکستان کے باغ کے تالے توڑ کر اندر جلسہ کروایا، جس کی وجہ پاکستان کے قومی اثاثہ مینار پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
مقدمہ میں 15 قسم کی سرکار کی نافرمانیاں لکھی گئی ہے، جس میں کرونا کے مطلق سرکاری حفاظتی تدابیر کا نا ماننا اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی وغیرہ شامل ہیں۔
پارک کی جگہ اور فرش پر لگئی ہوئی اینٹوں کو توڑ کر لائٹ اور فلیکس وغیرہ لگائی گئی۔