سکول پھر سے بند، نوٹیفیکیشن جاری۔
لاہور (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے جو کہ 25 جنوری کو کھل رہے تھے، ان کو مزید بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
سکول پھر سے بند، نوٹیفیکیشن جاری۔
لاہور (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے جو کہ 25 جنوری کو کھل رہے تھے، ان کو مزید بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، موخہ 22 جنوری کو صوبہ پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس میں انہوں نے مورخہ 5 جنوری 2021 میں کئے جانے والے نوٹیفیکیشن میں ترمیم کی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، جو بھی سکول اور تعلیمی ادارے پنجاب سکول ایجوکیشن محکمہ کے ماتحت ہیں، ان میں 25 جنوری 2021 کو شروع ہونے والی کلاسوں ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ دوبارہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ 1 فروری کر دی گئی ہے۔
دوسری طرف وفاقی و دیگر صوبوں کی جانب سے ابھی تک کوئی ایسی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔