پنجاب حکومت نے بسنت تہوار منانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور حکام کو پتنگ بازی کے پابندی کے قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے مابین ملاقات کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
عوام کو پتنگ بازی سے روکنے کے علاوہ پنجاب بھر میں بسنت فیسٹیول کے جشن پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کسی کو بھی پتنگ بازی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ متعلقہ حکام کو فروری کے دوسرے ہفتے فیصل آباد اور کچھ دیگر شہروں میں بسنت میلے کی تیاریوں کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں
ذرائع نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بسنت کی تقریبات کی اجازت سے متعلق تمام سفارشات اور تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔