ایک دفعہ پھر پٹرول مہنگا، جانئے نئ قیمتوں کے بارے میں۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام کے لئے ایک اور مصیبت تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار کر کے ارسال کر دی گئی ہے۔
ایک دفعہ پھر پٹرول مہنگا، جانئے نئ قیمتوں کے بارے میں۔۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام کے لئے ایک اور مصیبت تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری تیار کر کے ارسال کر دی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ کا امکان ہے۔ جس میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کی تجویز کی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ کی تجویز کی گئی اور مٹی کے تیل میں فی لیٹر 7 روپے اضافہ کی تجویز کی گئی ہے، جس کے لئے اوگرا نے سمری بنا کر پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔
پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 1 فروری سے ہوگا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
آپ کو بتاتے چلے اس سے پہلے نئے سال کے آغاز میں ہی بجلی اور پٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پٹرولیم کی مصنوعات میں دوسری بار ایک ہی ماہ میں اضافہ متوقع ہے۔