برطانیہ کی عدالت بھی نواز لیگ کے حق میں، شہباز شریف سرخرو، نواز لیگ میں جشن کا سماں۔۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی یوسف نے ڈیلی میل کے خلاف برطانیہ میں کیا گیا کیس جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق، برطانیہ کے خبر رساں ادارے ڈیلی میل نے یہ خبر نشر کر کے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے پاکستان میں دیئے گئے برطانیہ کے پیسے میں خرد بر د کی تھی۔ جس پر شہباز شریف اور ان کے داماد علی یوسف نے لندن کی عدالت میں ان کے خلاف ڈیفیم کا کیس کر دیا تھا۔ صدر مسلم لیگ نواز شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانیہ کی طرف سے دی جانے والی زلز لے کا فنڈ سے ایک روپے بھی غلط طریقے یا غلط کام کے لئے نہیں نکالا۔
جبکہ عدالت نے دونوں طرف سے وکیلوں کو آن لائن سُنا اور یہ اخذ کیا کہ شہباز شریف پر لگائے گئے الزم مفروضوں پر مبنی تھے۔ جس کی وجہ سے ان کی عزت میں کمی واقع ہوئی۔