لاہور نے سب صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا، وزیر اعلی کا بڑا معرکہ، عوام میں سکون کی سانس۔۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 11 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے آفیشل پیج سے لاہور میں چلنے والے بڑے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ لاہور لبرٹی مارکیٹ میں کامیاب “میاواکی جنگل” کی بنیاد رکھنے کے بعد اب پورے لاہور میں 50 مقام پر میاواکی جنگل لگایا جائے گا۔ جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کافی حد تک کمی ہوگی اور اس طرح بہت سے بیماریوں بچا جا سکتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ “میاواکی جنگل” جاپانی ٹینکالوجی ہے، جس سے جنگل 10 گنا جلدی سے تیار ہو جاتا ہے، 30 گنا زیادہ گھنا ہوتا ہے اور 22 گناہ زیادہ ماحول دوست ہوتا ہے۔