کیا میاں بیوی جنت میں اکھٹے رہ سکیں گے اور عورت پہلے شوہر کے ساتھ رہے گی یا دوسرے کے ساتھ ؟
کیا میاں بیوی جنت میں اکھٹے رہ سکیں گے اور عورت پہلے شوہر کے ساتھ رہے گی یا دوسرے کے ساتھ ؟
علماءکرام نے بتایا کہ جی ہاں کے یہ بات بلکل ٹھیک ہے میاں بیوی جنت میں اکھٹے ہوں گئے نہ صرف وہ بلکہ ان کے بچے بھی ان کے ساتھ جنت میں ہونگے۔ اگر شوہر پرہیزگار ہے تووہ سیدھا جنت میں جائے گا اور اس کی نیکیوں کے بدلے میں الّٰلہ تعالٰی اس کی بیوی اور بچوں کو بھی اس کے ساتھ جنت میں بھیجیں گے۔
یہ نہیں ہوگا کہ اگر شوہر کے درجات زیادہ ہیں تو وہ بہت اونچے درجے پر چلا گیا اور اس کی بیوی بچے کم درجے کے ساتھ نچلے درجے پہ رہ گئےہیں، نہیں! ایسا بلکل نہیں۔
شوہر کے ساتھ اس کے بیوی بچے بھی جنت کے اسی مقام پہ جائیں گے جدھر شوہر ہوگا۔ اور دوسری صورتحال میں اگر بیوی گنہگار ہے تو اپنے گناہ کی سزا کو بھگتنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ اور بچوں کے ساتھ جنت میں ہوگی، یہ سب الّٰلہ تعالٰی کی اس پہ خاص کرامت ہے۔
ایک اور بھی صورتحال ہے کہ اگر عورت بہت گنہگار ہے مطلب کہ اس نے الّٰلہ کے نبی کو ماننے سے انکار کر دیا یا پھر الّٰلہ کی ذات میں کسی کو شریک ٹھہرایا ہے تو پھر وہ معافی کے لائق نہیں
اور پھر اس طرح وہ جنت میں داخل نہیں ہو سکتی اور سوال کے دوسرے حصے کا جواب منددرجہ ذیل ہے کہ اگر عورت نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی یا پھر دوسری شادی کر لی یا پھر اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے تو وہ اسی شوہر کے ساتھ جنت میں رہے گئ جس کے نکاح میں اس کی جان نکلے گی۔