تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ایک اور وکٹ گِر گئی۔۔
کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو ایک اور پریشانی کا سامنا، نیا معاملہ سامنے آگیا۔
تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا ایک اور وکٹ گِر گئی۔۔
کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو ایک اور پریشانی کا سامنا، نیا معاملہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے سینیٹ الیکشن سیف اللہ آبڑو کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔ جبکہ اس سے پہلے ان کے کاغذات ریٹرنگ آفیسر نے جمع کر کے منظور کر لئے تھے۔
جس کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی گئی، جس میں مؤقف لیا گیا کہ آبڑو نے اپنے اثاثے چُھپائے ہیں کیونکہ ان کے اثاثوں میں حال ہی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ریٹرنگ آفیسر نے کچھ سُنے بغیر ہی ان کے کاغزات منظور کر لئے ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے درخواست کی سماعت کی اور آبڑو کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے، سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز کے سابقہ وفاقی وزیر پرویز رشید کے بھی کاغزات مسترد ہو چکے ہے تاہم انہوں نے اس کی اپیل ٹربیونل میں کر رکھی ہے۔