سائنسدانوں کے مطابق مکڑیاں سالانہ انسانوں سے زیادہ گوشت کھاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ مخلوق سال میں جتنے حشرات کھاتی ہیں ان کو تولا جائے تو انکا وزن آٹھ سو ملین میٹرک ٹن گوشت کھا جاتی ہیں۔ ان کی کچھ اقسام ایسی ہیں جو کہ حشرات کے علاوہ مینڈک، چھپکلی اور چمگادڑ وغیرہ کو بھی کھا جاتی ہے۔
جینز کا رنگ زیادہ تر نیلا ہوتا ہے۔ یہ کپڑا پہلے مزدور استعمال کرتے تھے۔ جینز کو کئی رنگوں میں ڈائی کیا گیا لیکن وہ ڈائی اپنا رنگ کپڑے پر داغوں کی صورت چھوڑ جاتی ہے جبکہ نیلے رنگ کی ڈائی شدہ پینٹ دھونے کے بعد بھی اپنا رنگ نہیں چھوڑتی۔ اس کو دھونے سے جینز نرم ہو جاتی ہے۔
یورپی ملک یونان کے شمال مشرق میں عیسائیوں کا مقدس مقام ماؤنٹ ایتھوز واقع ہے۔ یہ 335 کلومیٹر پھیلا ہوا جزیرہ ہے، جہاں عورتوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سوائے مادہ بلیوں کے علاوہ کوئی بھی مادہ جانور بھی نہیں جاسکتا، یہاں قدامت پسند دس آدمیوں کو تین راتیں گزارنے کی اجازت ہے۔ زائرین میں آنے والی عورتوں کو بھی اس کی سرحد سے آدھا کلومیٹر پہلے ہی روک لیا جاتا ہے۔ یہ روایت 1000 برس سے چل رہی ہے۔