اعتماد نیوز: مورخہ 25 مارچ 2021 کو مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ڈسکہ الیکشن کے بارے میں حکومت کو کھڑی کھڑی سنا دی۔
اعتماد نیوز: مورخہ 25 مارچ 2021 کو مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ڈسکہ الیکشن کے بارے میں حکومت کو کھڑی کھڑی سنا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کے ملتوی ہونے پر خوش ہونے والوں کی خوشی زیادہ دیر نہیں رہے گی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہو کر ہی رہینگے اور لوگ ووٹ ڈال کر ہی رہینگے۔
مریم صفدر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟ کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہوں یوم حساب سے؟
پھر خد ہی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اس لئے ڈرتے ہیں کیونکہ عوام ان سے اور ان کی حرکتوں سے بیزار ہو چکی ہیں۔ اور ان لوگوں کو پتہ ہیں کہ ووٹ کی پرچی اب ان کا خاتمہ کر دے گی۔
مریم صفدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی عدالت اس لئے جاتے ہیں کہ عوام کو ووٹوں سے رُوکو اور کبھی اس لئے جاتے ہیں کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے رُوکو۔ مریم صفدر نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے ادارے ہیں اور عوام ان سے حساب لے کر چھوڑے گی۔