اعتماد نیوز، اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطی کی ویب سائٹ کے ذریعے سکولوں کو بند کرنے اور امتحانات کو ملتوی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطی کی ویب سائٹ کے ذریعے سکولوں کو بند کرنے اور امتحانات کو ملتوی کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر نے بتایا کہ وزراء برائے تعلیم اور صحت بدھ کو این سی او سی کا اجلاس کرینگے، جس میں یہ طہ کیا جائے گا کہ مستقبل میں سکول کھولے جائینگے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں امتحانات کو ملتوی کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ جو بھی اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا وہ مشترکہ ہو گا، جس میں تمام صحت اور تعلیم کے عہدیداران شامل ہونگے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے گزشتہ دو دنوں سے طالب علموں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر احتجاج کر رکھا ہے کہ تعلیمی اداوروں کو بند کیا جائے اور تمام امتحانات کو ملتوی کیا جائے۔ اس کی وجہ میں بتایا جا رہا ہے کہ کرونا کی موجودہ صورتحال پہلے سے بھی تشویشناک ہے۔ اس لئے تعلیم سے زیادہ صحت کو ترجیح دی جانی چاہئے۔