مونا لیزا کی پینٹنگ سے متعلق بہت سی باتیں مشہور ہیں، اس پینٹنگ کو پراسرار سمجھا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق اس تصویر کو خلائی مخلوق نے بنایا ہے یا اس تصویر کے پیچھے چند اور تصاویر موجود ہیں۔ اس کو خوشی کے تاثر کے ساتھ دیکھیں تو یہ آپ کو خوش نظر آئے گی اور پریشانی کے ساتھ دیکھیں گے تو یہ پریشان نظر آئے گی۔ مثلاً یہ سامنے والے کے تاثرات کے ساتھ اپنے تاثرات تبدیل کرتی ہے۔
مونا لیز ا اب تک کی مشہور اور مہنگی ترین پینٹنگ ہے۔ اسکا سائز 30/21 اور وزن 18 پاؤنڈ ہے۔ اس کے قیمتی ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی انشورنس 800 ملین ڈالرز کی ہے اسکی اصل قیمت 782 ملین ڈالر ہے۔ اسکو جیوبونڈا بھی کہا جاتا ہے جو اس وقت فرانس کے میوزیم میں موجود ہے جہاں اس کو بُلٹ پروف گلاس میں ہائی الرٹ سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔تا کہ کوئی نہ تو اس کو نقصان پہنچا سکے اور نہ چُرا سکے، اسکو چرانے کی کئی مرتبہ کوشش کی جا چکی ہے۔ ہر سال لاکھوں لوگ اس کو دیکھنے فرانس کے لوریم میوزیم کا رُخ کرتے ہیں۔
اس پینٹنگ کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب اس کو 31 اگست 1911 کو یہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے چُرا لیا۔ اس چوری کے بعد مونا لیز ا دنیا بھر کی سرخیوں میں آگئی، اڑھائی سال تک اس کی تلاش کی گئی اور 2013 میں اس کو تلاش کر کے دوبارہ میوزیم میں رکھ دیا گیا، اس پینٹنگ کا مصور اٹلی کا ایک مشہور ریاضی دان، مجسمہ ساز ،مصنف اور مصور لیونارڈوایڈونچی تھا۔ جس نے مونالیزا کی تصویر کو 1503 سے 1506 کے درمیان بنایا۔