اعتماد نیوز، اسلام آباد: شوگر اور آٹا مافیا بے قابو ہونے کے بعد، موجودہ حکومت ان کے خلاف کافی متحرک نظر آرہی ہے۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: شوگر اور آٹا مافیا بے قابو ہونے کے بعد، موجودہ حکومت ان کے خلاف کافی متحرک نظر آرہی ہے۔
اس سلسلے میں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے جوابدہی مرزا شہباز اکبر نے آگاہ کیا ہے کہ حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں یہ ہدایات کی گئی ہے کہ حکومت کی بنائی ہو پالیسی کے تحت چینی بیچی جائے گی۔
اس طرح تمام شوگر ملز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ حکومت کی طہ کردہ قمیت کے مطابق رمضان میں چینی بیچے۔ جبکہ حکومت نے فی کلو چینی کی قیمت 80 روپے مقرر کی ہے۔