بھنے ہوئے چنوں میں کیونکہ کیلوریز کم ہوتی ہیں جو کیلوریز ہوتی ہیں وہ کاربوہائیڈریٹ کی شکل میں موجود ہوتی ہیں۔ بھنے ہوئے چنے ایک مخصوص مقدار میں استعمال کرنے چاہیے یہ آئرن، فاسفورس اور پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہیں ایک اونس میں 46 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اس لئے ان کا استعمال مناسب انداز میں کریں۔
جو لوگ گوشت کا استعمال نہیں کرتے ان کے لئے یہ اچھی غذا ہیں۔ یہ ایپی ٹائٹ کو سپریس کرتے ہیں مثلاً یہ بھوک کو کم کرتے ہیں اگر ان کا استعمال ہرکھانے سے پہلے کریں تو ان کی وجہ سے کھانا کم کھایا جائے گا۔ تو وزن کم کرنے میں مدد کریں گے۔
بے وقت بھوک کے لئے اس کا استعمال اچھا ہے۔ اس وقت ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے پیالی میں ڈالیں اور ایک ایک دانہ کر کے کھائیں۔ بھنے ہوئے چنوں کے استعمال سے شوگر لیول کم ہو جاتا ہے۔PCOS کے مریضوں کو بھی بھنے ہوئے چنے استعمال کرنے چاہیے۔