اعتماد نیوز، لاہور: وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد صوبوں نے بھی کرنا تھا مگر صوبائی حکومت اس اضافہ سے اجتناب کر رہی ہے۔
اعتماد نیوز، لاہور: وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد صوبوں نے بھی کرنا تھا مگر صوبائی حکومت اس اضافہ سے اجتناب کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آج ایڈیشنل چیف سیکٹری ارم بخاری کی سربراہی میں پنجاب سول سیکٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین کی تںخواہوں کو بڑھانے کے بارے میں تجاویز پر غور کیا گیا۔
اس پر بات کرتے ہوئے، ایڈیشنل چیف سیکٹری نے اپیکا کو تجویز دی کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے بدلے عید پیکج دی سے سکتی ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے بجٹ میں 25 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
اس طرح اس مد میں، حکومت 8 ارب روپے ملازمین کی تنخواہوں کے لئے اضافی مخص کرے گی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے ایپکا سمیت اساتذہ کی یونینز نے احتجاج کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبہ پنجاب میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ جبکہ حکومت اس بارے میں مسلسل غیر سنجیدگی کے بعد آخر کار معاملے کے حل کی طرف آ ہی گئی ہے۔