یوں تو ہر مسلمان پر پانچ نمازیں فرض ہیں ہر نماز کی اپنی فضیلت و اہمیت ہے جیسا کہ فجر کی نماز، اس نماز کو کسی بھی حال میں نہیں چھوڑنا چاہیے خواہ آپ کتنا ہی دیر تک کیوں نہ جاگتے ہوں۔ اس نماز کو چھوڑنا نحوست کی علامت ہے۔

فجر کی سنتیں ادا کریں۔ اللہ کے سامنے گریہ و زاری کریں۔ مالدار انسان وہ نہیں جس کے پاس روپیہ پیسہ ہے مالدار وہ ہے جو فجر کی سنتیں ادا کرتا ہے۔ دنیا اور دنیا کے خزانے بھی ایسے شخص کی عظمت کا مقابلہ نہیں کرسکتے جو نماز فجر ادا کرتا ہے۔ اس میں خیر ہے برکت ہے صحت ہے اجروثواب اور قیامت کے دن کا نور ہے۔ یہی آپ کی کامیابی ہے کائنات کا بد نصیب انسان وہ ہے جو فجر کی نماز کو چھوڑ دے۔
اپنے والدین کی قدر کریں جو آ پ کو فجر کی نماز کے لئے صبح کو جگاتے ہیں۔ وہ گھرانے جو نماز فجر ادا نہیں کرتے وہ منحوس ہیں۔ وہاں برکت نہیں ہے۔ اس لئے نماز فجر کو اپنا ساتھی بنائیں۔