پھٹکری کے بہت سے فوائد، جن کو جاننے سے آپ بہت سے اپنی زنگی کی مشکلات آسان کر سکتے ہیں۔
1) کیل مہاسوں سے چھٹکارا:پھٹکری کو باریک پیس کر کپڑے سے چھان لیں پھر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر دانوں والی جگہ پر بیس منٹ کے لیے لگانے سے دانے ختم ہو جائیں گے۔ 2) ایکنی اور دانوں کا خاتمہ: تھوڑا سا پھٹکری پاؤڈر تھوڑے سے پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے کے متاثرہ حصے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ یہ عمل روزانہ کرنے سے جلد صاف ہو جائے گی۔
3) بالوں کی خشکی کا خاتمہ: ایک چٹکی پھٹکری پاؤڈر کو شیمپو میں ملا کر بال دھونے سے خشکی میں کمی آجائے گی۔
4) جوؤں سے چھٹکارا: پھٹکری کے پاؤڈر کو تیل میں ملا کر سر پر لگانے سے جوؤیں ختم ہو جاتی ہیں۔
5) پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے: پھٹکری کو ہلکی آنچ پر گرم کرنے کے بعد اس میں ناریل کا تیل ڈال کر اس کو آدھا گھنٹہ لگا کر دھو لیں۔ اس سے فائدہ ہوگا۔
6) کالی بغلوں کے لئے: پھٹکری کے پاؤڈر کو پانی یا عرقِ گلاب میں ملا کر پیسٹ بنا کر اس کو بیس منٹ کے لئے بغلوں پر لگانے سے اس سے بغلوں کی بو بھی ختم ہو جائے گی۔
7) غیر ضروری بالوں کی صفائی: پھٹکری کو عرقِ گلاب میں ملا کر اس کے پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔ اس عمل سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
8) شرم گاہ کے لئے: پھٹکری کو پانی میں گیلا کر کے شرمگاہ پر لگانے سے بہت فائدہ ہو گا اور شرم گاہ ٹائٹ بھی ہو جائے گی۔
9) ڈھیلی جلد کے لئے: پھٹکری کے پیسٹ کو آدھے گھنٹے کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔ اس سے جلد ٹائٹ ہو جائے گی۔
10) جھریوں کا علاج:پھٹکری کے ٹکڑے کو گیلا کر کے کچھ دیر کے لئے چہرے پر رگڑیں اس کے بعد چہرے کو عرقِ گلاب، پانی یا انڈے کی سفیدی سے دھو لیں۔ اس عمل سے جھریاں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔
11) ناک پر کالے نشانوں کے لئے: پھٹکری کا پیسٹ ناک پر دن میں دو یا تین پرتبہ لگا کر دھو لیں۔ اس عمل کو مسلسل کرنے سے ناک کے نشانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔