رمضان المبارک کے آخری اور تیسرے عشرے میں، حکومت کی طرف سے محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے بارے میں اعلان کیا گیا۔
رمضان المبارک کے آخری اور تیسرے عشرے میں، حکومت کی طرف سے محکمہ داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا، جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے بارے میں اعلان کیا گیا۔
3 مئی 2021 کو ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق، 10 مئی سے 15 مئی یعنی سوموار سے لے کر ہفتہ تک چھٹیاں ہونگی۔ اس لحاظ سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی چھٹیاں ہیں، جو کہ عیدالفطر کے موقع پر اتنی دی گئی ہیں۔ بصورت دیگر حکومت کی طرف سے 3 چھٹیوں کی ہی اجازت ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، عید کے موقع پر اتنی چھٹیاں دینے کا مقصد عوام کو گھروں تک محصور رکھنا ہیں تاکہ کرونا کی موجودہ لہر پر قابو پایا جاسکے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ حکومت نے اس سے پہلے واضح طور ہدایات جاری کر دی ہے کہ اس عید کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوئی بھی گھر سے باہر سرگرمی نہیں ہوگی۔ تمام پارک، ریسٹورنٹ وغیرہ مکمل طور پر بند ہونگے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہیں۔
اس سے پہلے آپ کو بتاتے چلے کہ 5 چھٹیوں کو نوٹیفیکیشن سوشل میں میڈیا پر وائرل ہوا تھا کہ جو کہ جعلی تھا اور حکومت نے بھی اس کی تردید کر دی تھی۔