ڈاکٹر عائشہ چیمہ الائچی کے فائدے بتاتی ہیں:
اس میں سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہاضمے کے لئے بہترین ہوتا ہے۔یہ بواسیر کو ختم کرنے میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ جگر کے لئے بھی بہترین ہوتی ہے۔ اور ساتھ ہی یہ وزن کم کرنے کے لئے بہت اہم کردار اد کرتی ہے۔
جن کے منہ سے بہت زیادہ بد بو آتی ہے ان کے لئے بھی یہ بہترین ہوتی ہے اور اس کو ماؤتھ فریشنر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اور یہ منہ کے چھالوں کو بھی ختم کر دیتی ہے۔
جن کو جوڑوں کا درد رہتا ہے وہ بھی الائچی کا استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ گردوں کے لئے بھی بہترین ہے۔ اگر گردوں میں پتھریاں موجود ہیں تو الائچی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ مثانے کو بھی صاف کردیتی ہے۔
یہ ڈپریشن میں کمی لانے میں بہت اہم ہے۔
نزلہ زکام، سانس کے مسئلوں کو ختم کرنے کے لئے بھی یہ بہترین کردار ادا کرتی ہے۔
یہ خون کی گردش کے لئے بھی بہترین ہوتی ہے کیونکہ یہ خون کو تھوڑا سا پتلا کر دیتی ہے تاکہ خون آرام سے فلو کر سکے۔ اس لئے ساتھ ہی یہ بلڈ پریشر، شوگر کے لیول کو کم کرتی ہے اور کولیسٹرول کو بھی نارمل کرتی ہے۔
یہ جلد کی رنگت اور بالوں کی مضبوطی لئے بھی بہترین ہوتی ہے۔