شمالی علاقہ جات پر جانے والے لوگوں کے لئے حکومت نے موسم کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی۔
شمالی علاقہ جات پر جانے والے لوگوں کے لئے حکومت نے موسم کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی۔
گزشتہ روز سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، جس نے پاکستان کے میدانی اور پہاڑی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اسی تناظر میں، بارشوں کی وجہ سے روہی نالوں میں سیلاب بھی پیدا ہوگیا ہے۔ تاذہ ترین صورت حال کے مطابق، مقامی انتظامیہ نے نے وارننگ جاری کی ہے کہ ہزارہ موٹروے پر سفر نا کیا جائے۔
اس کی وجہ میں بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، حویلیاں میں شاہرہ ریشم پر موجود ایوب پل ٹوٹ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے نقل و حمل کا نظام عارضی طور پر بند ہو گیا ہے۔
اسی طرح انتظامیہ نے ہزارہ ڈویژن میں شاہرہ ریشم سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث تمام شہروں میں وقفہ وقفہ سے موسلادار بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ عارضی طور پر غیر ضروری سفر نا کریں اور اگر سفر کرنا ہی مقصود ہے تو احتیاطی تدابیر اپنا کر سفر کریں۔
نالیوں، نالے اور روہی نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، جس کی وجہ سے یہ تلقین کی جارہی ہے کہ بچوں کو اس سے محفوظ رکھے جبکہ بجلی کے کھمبوں وغیر سے خود بھی پرہیز کریں اور بچوں کو بھی دور رکھیں۔