تفصیلات کے مطابق، مورخہ 2 اگست 2021 کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے کامرس اور انسوٹمنٹ عبدلرزاق داؤد نے آگاہ کیا کہ اس مالی سال کے پہلے ماہ میں ہی پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس سے درآمدات 2.35 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جولائی میں لگنے والا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔