لاہور میں عائشہ کے ساتھ ہونے والے واقعہ کے بعد، ایک اور ایسا بیہودہ واقع سامنے آگیا۔

    خواتين سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی ايک اور ويڈيو سوشل ميڈيا پر وائرل ہوئی ہے جس ميں ايک اوباش موٹر سائيکل رکشے ميں سوار خاتون کو تنگ کرتا نظرآرہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ويڈيو ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ رش کے باعث رکشے کی رفتار کم ہے اسی دوران ايک اوباش رکشے پر چڑھ کر خاتون کو تنگ کرتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آئی جی پنجاب نے واقعہ کانوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور سی سی ٹی وی کيمروں کی مدد سے ملزموں کی شناخت کا حکم ديا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ويڈيو کو فرانزک ليبارٹری بھی بھجواديا گيا ہے، تاہم ابھی تک يہ معلوم نہيں ہوسکا کہ ويڈيو کتنی پرانی ہے۔

     

     

    Advertisement

    خیال رہے کہ لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں نوجوانوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی تھی، تاہم اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    واقعے کی وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے تین سے چار سو افراد پر مشتمل ایک ہجوم لڑکی پر آور ہوتا ہے اور انھیں چھیڑتا ہے۔

     

     

    Advertisement