آج آپ اپنے بستر پُر سکُون نیند سو رہے ہوتے ہیں تب کوئی جوان سرحد پر دشمنوں سے آپ کی حفاظت کیلئے ہمیشہ بیدار رہتا ہے۔ لیکن کچھ دشمن ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہمارے اندر موجود رہتے ہیں، جبکہ ہمیں اس بات کی خبر تک نہیں ہوتی۔ ایسے دشمنوں کیلئے ہماری حفاظت پر مامور وہ گمنام سپاہی ہیں جن کی قربانیوں سے ہم بڑے بڑے حادثوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
یومِ دفاع پاکستان، ان عظیم جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جہنوں نے پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
ہم آپ کو آج ایسے ہی ایک گمنام سپاہی کے بارے میں بتائیں گے جہنوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پکڑنے میں مدد کی تھی۔ وہ گمنام سپاہی کیپٹن قدیر احمد ہیں، جنہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے صوبہ بلوچستان میں اپنی خدمات انجام پیش کرنے کے لیے شامل کیا تھا۔