حضرت علی ؓ نے فرمایا ! خدا جب کسی بندے کو نیک بناناچاہتاہےتو اسے تین چیزوں کا عادی بنادیتا ہے۔

    نیک بننے کی تین خصوصیات ہیں حضرت علی ؓ نے فرمایا جب خدا کسی بندے کو نیک بنانا چاہتا ہے تو اسے کم بولنے،کم کھانے اور کم سونے کا الہام کردیتا ہے۔حضرت علی ؓ نے فرمایا جاہل ہی اپنی رائے کو کافی سمجھتا ہے بدترین رائے وہ ہوتی ہے جو شریعت کے خلاف ہو۔حضرت علی ؓ نے فرمایا حسد بیماریوں میں سب سے بدترین ہے۔حسد نیکیوں کو اسی طرح تباہ کر دیتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو جلادیتی ہے۔

     

     

    Advertisement

    حضرت علی ؓ نے فرمایا برداشت کرنا دوستی کی زینت ہے اپنے دوست کی لغزش کو برداشت کرو دشمن کے حملہ آور ہونے کے وقت کے لئے جو دوست کی لغزشون کو برداشت نہیں کرتا وہ تنہائی کی موت مرتا ہے۔خدا کے نزدیک حضرت علی ؓ نے فرمایا جو شخص یہ جاننا چاہتا ہو کہ خدا کے نزدیک اس کی کیا قدرو منزلت ہے تو اسے یہ دیکھنا چاہئے کہ گناہ کا ارتکاب کرتے وقت اس کے نزدیک خدا کی کیا قدرو منزلت ہے۔اگر توکل سیکھنا ہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب وہ شام کو واپس گھر جاتے ہیں

     

     

    Advertisement

     

    تو ان کی چونچ میں کل کے لئے کوئی دانہ نہیں ہوتا۔تمہارا ایک رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی تم کو نہیں بھولتا۔بھائیوں کے حقوق ضائع کرنے سے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے دروازے بند کردیتا ہے اور

     

    Advertisement

     

     

    برائی کرنے والے کے ساتھ بھلائی کرنا ایمان کے کامل ہونے کی علامت ہے۔اگر کوئی آپ کی فکر کرتا ہے تو اس کی قدر کرو۔کیونکہ دنیا میں تماشائی زیادہ اور فکر کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں۔لوگوں کے عیب تلاش نہ کریں ورنہ حضرت علی ؓ نے فرمایا جو لوگوں کے عیبوں کو کریدنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اس کی ابتداء خود اپنی ذات سے کرے۔حضرت علی ؓ کا فرمان ہے کہ جو شخص موت کا منتظر ہے تیزی کے ساتھ نیکیوں کی طرف دوڑتا ہے۔کسی کی مدد کرتے وقت اس کے چہرے کی جانب مت دیکھو ہوسکتا ہے

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    اس کی شرمندہ آنکھیں تمہارے دل میں غرور کا بیج بو دیں۔ اگر تم پانی میں ڈوب رہے ہو اور تمہیں یاد آجائے کہ وقتِ نماز ہے تو نماز کی نیت کرلو۔کسی انسان کو دکھ دینا اتنا آسان ہے جتنا سمندر میں پتھر پھینکنا مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ

     

     

    Advertisement

     

     

    وہ پتھر کتنی گہرائی میں گیا ہے۔اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا۔بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو۔اسلام ایمان کا،ایمان یقین کا،علم عمل کا،سخی سائل کا اور ایمان اخلاص کا محتاج ہوتا ہے۔اگر کسی انسان کا یقین ہماری ولایت پر ہو تو یہ اس کی ہزار سال کی عبادت سے افضل ہے۔موت کو ہمیشہ یاد رکھو مگر موت کی آرزو کبھی نہ کرو۔کم کھانے میں صحت،کم بولنے میں سمجھداری ہے اور کم سونا عبادت ہے۔اگر تمہاری ہمت اتنی بلند ہے کہ لوگوں کی اصلاح کرنا چاہتے ہو تو پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرو۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement