نامور سائنسدان کے انتقال کے بعد پول کھول دینے والی خبر

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ویب ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے اٹھ جائیں گے۔

     

     

    Advertisement

     

    ظفر حجازی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “ڈاکٹر صاحب نے ایک بار بتایا کہ انہیں سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو نے بلایا اور ایک وارننگ جیسا خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا،

     

    Advertisement

     

    جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونیجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوئی افتاد پڑ جاے تو کتنے وقت میں ہم تجربہ کر سکتے ہیں؟ ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا وزیراعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور جونیجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔

     

    Advertisement

     

    ”ظفر حجازی کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کے پائے کا محب وطن کون ہو گا؟ انہیں کہا گیا کہ اگر ایک ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کا الزام اپنے سر لے لیں تو پاکستان بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتا ہے۔ محسن پاکستان نے الزام اپنے سر لے لیا۔ کہاں سے لاؤ گے اتنے عظیم لوگ؟

     

    Advertisement

     

    ڈاکٹر صاحب سے اقبالی بیان دلانے کے بعد جنرل مشرف نے بیان دیا کہ”ڈاکٹر قدیر نے ٹیکنالوجی دولت کے لالچ میں ٹرانسفر کی، اب ڈاکٹر صاحب باقی عمر دولت انجوائے کریں” اور پھر ڈاکٹر عبدالقدیر کو نظر بند کر دیا۔ظفر حجازی نے سوال اٹھایا کہ کہاں گئی وہ دولت؟ دنیا نے دیکھا کہ ڈاکٹر قدیر نے باقی زندگی کسمپرسی میں بسر کی۔

     

    Advertisement