لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک بات کہاوت کے طور پر بہت مشہور ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ ۔ آپ نے مرد حضرات کو تو اُلٹے سیدھے کام کرتے دیکھا ہو گا مگر یہاں پر دو سگی بہنوں نے ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کی بروقت کاروائی بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کی دو خواتین گرفتار، مسروقہ کار مالیتی 34 لاکھ روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ، ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کو نیو سٹیفیز علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا سے کار ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی نمبر بی آر وی/287 ماڈل 2020 چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور محمود احمد اے ایس آئی نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے برہان انٹرچینج داخلہ پشاور ناکہ بندی کی جو اس دوران ناکہ بندی پوائنٹ پر دو خواتین کار لفٹر ز کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کر لیا۔
خواتین کار لفٹرز کے نام ملائکہ عرف ملکہ دختر محمد ریاض اور مسماۃ ماوا بی بی زوجہ زاہد دختر محمد ریاض سکنائے کھلہ بٹ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی خیبر پختونخواہ معلو م ہو ئے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کامیاب کار وائی پر ا یس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال او ر انکی ٹیم کو شا باش دی اور کہا کہ اٹک پولیس ا یسے منظم کار لفٹر گروہ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری ر کھے گی۔
آپ کو بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس بارے میں آپ بھی محتاط رہے ایسے حسینوں کے چکر میں کہی اپنا پیسہ برباد نا کر لے۔