لاہور(اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی نے پوری دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ جبکہ سونے پر سہاگا تب ہوا جب بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں ہی پاکستان نے بھارت کے چھکے چھڑا دئے اور بھارت سے 10 وکٹوں کی برتری سے پاکستان نے تاریخی جیت اپنے نا کر لی۔
اس کے ساتھ ہی جب بھارت ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی میدان میں آگئی اور سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ “بھارت واپس آئے گا، اگلے ٹی ٹوئنٹ یورلڈ کپ میں”۔
ماہرین کے ریحام خان کے اس بیانیے کی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ وہ بھارت کے حق میں ہے یا پاکستان کے۔ بظاہر تو وہ پاکستانی ہے اس لئے پاکستان کے حق میں ہے لیکن پھر اس طرح کا مبہم بیانیہ دینے کا کیا مطلب ہے۔ ؟