اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کی طرف سے ایوان بالا کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد، عوام اور حکومت میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کی طرف سے ایوان بالا کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد، عوام اور حکومت میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہے۔
تاذہ ترین اطلاعات کے مطابق، مشہور کالم نگار و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ ان کی چڑیا نے بتایا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں کو اسٹیبلیشمنٹ کی طرف سے ہدایات ملنا شروع ہو گئی ہے۔
اسٹیبلیشمنٹ کی طرف سے ہدایات میں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کے پیش کردہ بلوں کے حق میں ووٹ دے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ خبر سچ ہوئی تو اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے وہ اسٹیبلیشمنٹ کا جو مؤقف تھا کہ وہ غیر جانبدار رہینگے، اس کے بارے میں ایک دفعہ پھر سوچنا ہوگا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ مشترکہ ہونے والے اجلاس میں حکومت کی طرف سے 2 اہم بل پیش کیئے جانے تھے، جن میں نیب کے اختیارات محدود کرنے کا بل اور نیا الیکٹرونک مشین پر مبنی الیکشن سسٹم لنا ہے۔