الریاض(اعتماد نیوز ڈیسک) کرونا کے بعد حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی، حج اور عمرہ کی ادائیگی بھی پورے زور و شور شروع ہو گئی جبکہ اس بارے میں سعودی حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا ہے۔۔
الریاض(اعتماد نیوز ڈیسک) کرونا کے بعد حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی، حج اور عمرہ کی ادائیگی بھی پورے زور و شور شروع ہو گئی جبکہ اس بارے میں سعودی حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق ، سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے اب بیرون سعودی عرب سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبویۖ میں عمرہ اور نماز ادائیگی کے لیے موبائل ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، ایک بیان میں، وزارت حج نے بتایا کہ یہ سروس قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا کی ایپس پر موثر ہو گی جبکہ وزارت حج وعمرہ اور سدایا نے ”اعتمرنا اور توکلنا” ایپلی کیشنز کے تمام صارفین کو تجویز دی ہے کہ وہ (گوگل پلے)، (ایپ اسٹور)، (ایپ گیلری)اور (گیلیکسی اسٹور) کے ذریعے ایپلی کیشن کا لیٹسٹ ورزن اپ ڈیٹ کر لیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ کرونا کے پیش نظر جو پابندیاں اور حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے کعبہ میں جو رکاوٹیں لگائی گئی تھی وہ ختم کر دی گئی ہے۔