راولپنڈی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی خبر بھی آگئی، تاہم حکومت اور آرمی کی جانب سے یہ خبر نشر نہیں کی گئی۔
راولپنڈی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی خبر بھی آگئی، تاہم حکومت اور آرمی کی جانب سے یہ خبر نشر نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل پر مشہور و معروف ایونٹ آرگنائزر قاسم یار ٹوانہ نے چیف اف آرمی سٹاف کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف دولہا دلہن اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
شادی کی ہونے والی تقریب میں دولہا نے پینٹ کوٹ جبکہ دلہن نے لہنگا پہنا ہوا ہے۔ جبکہ تصویر کے ساتھ قاسم یار ٹوانہ نے لکھا ہے یہ تقریب بہت شاندار تھی اس کے ساتھ ان کا مہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیٹے کے ولیمے کی تیاری کرنا ان کے لئے بہت فخر کی بات ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پاکستان کے آرمی چیف کے بڑے بیٹے کی شادی دو سال پہلے 2018 میں ہوئی تھی، جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت تمام مشہور سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماﺅں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی تھی۔ لیکن رواں شادی میں ایسی صورت حال دیکھنے خو نظر نہیں آئی۔