لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کانفرنس میں شرکت نا کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے چیف جسٹس اور سینئر ججز کی کانفرنس میں شرکت نا کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، چوہدری نے بتایا کہ اس کانفرنس کا اختتام ایک مفرور کی تقریر سے ہونا تھا اس کانفرنس میں ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو رائے دی ہے کہ انہیں غیر جانبدار رہنا چاہئے، اسی صورت میں وہ اپنے معاشرے کے لئے معاون کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا چیف جسٹس آف پاکستان اور ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص کی تقریر سے ہو رہا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ عدلیہ سمیت ججوں کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں انہیں بھی بلایا گیا تھا اور جب ان کے علم میں یہ آیا کہ کانفرنس کے اختتام میں ایک مفرور کی تقریر ہونی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ ملک اور آئین کا مذاق اُڑتا نہیں دیکھ سکتے اس لئے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔