لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقے این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نواز لیگ نے الیکشن جیت لیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے واضح کارکردگی دیکھنے میں آئی۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقے این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نواز لیگ نے الیکشن جیت لیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے واضح کارکردگی دیکھنے میں آئی۔
اس پر بات کرتے ہوئے، چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں اچھی پرفارمنس پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاہور میں ضمنی انتخابات میں بہت ہی اعلیٰ کارکردگی دیکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی 5000 وٹوں سے سیدھا 32 ہزاز سے بھی زیادہ ووٹ لینے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
اس کے برعکس ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ کُھو دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ اگلی دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی اور وفاق میں بھی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اتنے ووٹ لینے میں غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ اس وجہ سے ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔