لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بچوں کے سکول بند کرنے کے بارے اہم بیان جاری کر دیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بچوں کے سکول بند کرنے کے بارے اہم بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مراد راس نے پیغام جاری کیا کہ جب انہیں کوئی یہ پیغام بھیجتا ہے کہ سکولوں کو کسی عجیب وجہ سے بند کر دے تو وہ بہت حیران ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بچوں کی تعلیم و تربیت کو ہوا ہے۔
جبکہ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سب سے آخر میں بند کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کون ہے یہ جاہل لوگ؟ ناقابل یقین۔
آپ کو بتاتے چلے کہ سب سے زیادہ سکولوں اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی تلیقین وفاقی وزیر تعلیم کی طرف سے دیکھی گئی ہے۔ تجزیہ نگار کے مطابق، مراد راس اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں سے غیر مطمئن نظر آتے ہیں۔
دوسری طرف، کرونا کی نئی قسم اومیکرون بھی پاکستان میں پہنچ چکی ہے اور اس کے پہلے کیس کی تشخیص کراچی میں ایک خاتون میں ہوئی ہے۔