خانیوال (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور کے بعد خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی نواز لیگ نے واضح برتری حاصل کر لی۔
خانیوال (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور کے بعد خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی نواز لیگ نے واضح برتری حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق، جس سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوئے، یہ نشست دراصل نواز لیگ کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
جبکہ ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا نے اب پی ٹی آئی کی طرف سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیا۔ ان کے مقابل میں نواز لیگ کے رانا سلیم اور پاکستان پیپلز کے رکن نے حصہ لیا۔
ملنے والے نتائج کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رانا محمد سلیم 25 ہزار 138 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا 18 ہزار 125 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس طرح نواز لیگ کو اب تک غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ نواز پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نالائق اور ناہل ہے۔
بخاری نے کہا کہ عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں جبکہ دوسری طرف پرچار کرتے ہیں کہ پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے،۔
جبکہ مسلم لیگ نواز کی لیڈر مریم صفدر نے کہا ہے کہ ایک واری فیر شیر۔