لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) شریف خاندان میں آج کل محترمہ مریم صفدر اور کپپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادری کی تقریبات چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں ، شادی کی تقریبات کی تصاویر روز نئی شئیر کی جا رہی تھی۔ جس پر لوگوں کی طرف سے تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید بھی جاری ہے ۔
اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ، سابقہ بیوروکریٹ اور کالم نگار اوریا مقبول جان نے سوشل میڈیا تنقیدی بیان جاری کیا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے ایک ٹائل کمپنی کے مالک نے بیٹے کی شادی پر کڑوروں روپے خرچ کیا ، جس پر ان کی میڈیا پر لعن طعنُ ہوئی، ان کے خلاف اِنکم ٹیکس کے نوٹس اور کیس شروع ہو گئے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاستدان ایسی عیاش پرست شادی کرے تو لوگ فلمی اداکاراؤں کی طرح ان کی تصویریں شیئر کرتے ہیں۔