اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کر دیا ۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی سالانہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی آزادیئے رائے کی مد خیں کرنا نا انصافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آزادی نہیں بلکہ مذہبی اور مقدس جذبات کی بے حرمتی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے صدر پوٹن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائی ۔
عمران خان نے کہا کہ وہ صدر پوٹن کے پیغام کو خوش آمدید کہتے ہیں جو در اصل انہی کے موقف کی تائید کرتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا آزادی رائے نہیں بلکہ مذہب کی بے حرمتی ہے ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو بلخصوص مسلمان حکمرانوں کو غیر مسلموں تک یہ پیغام پہچانا چاہئے تاکہ مسلمانوں کے خلاف سازش پر قابو پایا جا سکے ۔