ممبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے بادشاہ و مشہور ایکٹر سلمان خان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آیا ہے۔
ممبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے بادشاہ و مشہور ایکٹر سلمان خان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سلمان خان نے فلم “چک دے انڈیا” میں کام نا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا تھا کیونکہ وہ پاکستانیوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ 2007 بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ کی پہلے آفر سلمان خان کو ہوئی تھی۔
کچھ عرصہ پہلے انہوں نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو بتایا کہ انہیں مذکورہ فلم میں کام نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں جبکہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ فلم کے متعلق ان کا فیصلہ غلط تھا۔
دو وجوہات کی بنا بر سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ پہلی وجہ یہ تھی کہ انہیں فلم کے کلائمیکس سے مسئلہ تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا فلم کے نام میں انڈیا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ جس وجہ سے انہیں اس بات کا خدشہ تھا کہ اس سے پاکستان اور بنگلا دیش میں ان کے مداحوں کو برا لگے گا۔