اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم، جنہوں نے 20 نومبر 2021 کو چارچ سنبھالا ہے، ان سے منسلک پہلی خبر سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم، جنہوں نے 20 نومبر 2021 کو چارچ سنبھالا ہے، ان سے منسلک پہلی خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق، اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ نئی ڈی جی آئی ایس آئی نے ہدایات جاری کی ہے کہ ان کے متعلق اور ان کی مینٹنگز کے متعلق کوئی بھی تصویر یا ویڈیو میڈیا پر شئیر نا کی جائے۔
اطلاعات کے مطابق، حکومت خود ان کی تصاویر اور ویڈیو وغیرہ شئیر نہیں کر رہی جبکہ پیر کے روز ہونے والی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے بارے میں تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر شئیر نہیں کی گئی۔
دوسری طرف آپ کو بتاتے چلے کہ سوشل میڈیا پر، عوام کی طرف سے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔ جس میں عوام کی طرف سے نئے ڈی جی آئی ایس ائی کی تعریفوں کے پُل باندھے گئے۔
جبکہ عوام کی طرف سے اس بات کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے میڈیا سے دُور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔