مری ( اعتماد ٹی وی ) مری میں ہونے والی برفباری میں جو حادثہ پیش اس کے بعد پورے پاکستان میں سوگ کا ماحول ہے۔
مری ( اعتماد ٹی وی ) مری میں ہونے والی برفباری میں جو حادثہ پیش اس کے بعد پورے پاکستان میں سوگ کا ماحول ہے۔
اسی تناظر میں، جاز کپمنی نے بھی مری پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لئے بڑا اعلان کر دیا۔ جاز نے فیس بک پیج پر اعلان کیا ہے کہ مری، نتھیا گلی میں لوگوں کی سہولت کے لیے ایمرجنسی صورتحال کے دوران جاز نیٹ ورک پر آن نیٹ کالز فری کی جا رہی ہیں۔
کمپنی کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ جاز صارفین کم بیلنس یا بنڈلز ختم ہونے کے باوجود بھی کالز کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں شدید مشکل حالات کے باوجود جاز نیٹ ورک کو فعال رکھنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔