سیاست (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا ساتھ چھوڑنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی۔ پی ٹی ایم کا حصہ رہنے والی پاکستان جمعیت علمائے اسلام نے آخر ایک بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر عمران اکبر اور خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب صدر نعیم اکبر نے بے شمار ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو چھوڑنے اور جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمن نے بھی شرکت کی تھی۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنا دیا اور اب ہماری جماعت ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔