ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر عمران خان کے بارے میں بیان نے تہلکہ مچا دیا، معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر عمران خان کے بارے میں بیان نے تہلکہ مچا دیا، معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔
کراچی ( اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت، جو کہ ٹاک شوز کے ساتھ ساتھ نام نہاد اسلامک شو بھی کرتے ہیں،
انہوں نے گزشتہ روز اپنی دوسری بیوی کو طلاق دی اور آج تیسری بیوی سے نکاح کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر عام لیاقت نے سیدہ طوبہ کو طلاق دے دی ہے جبکہ آج انہوں نے دانیا شاہ سے نکاح کا اعلان کر کے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ یاد رہے دانیا شاہ ان سے عمر میں کئی گناہ چھوٹی ہے۔
لیکن بات حیرانگی پر ختم نہیں ہوئی بلکہ پریشانی پر آگئی ہے، جب ڈاکٹر عام لیاقت نے ابھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انہیں تیسری شادی پر مبارک باد دی ہے۔
عامر لیاقت نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بہت مشکور ہے جنہوں نے فون کر کے شادی کی مبارک باد دی۔ عامر نے مزید کہا ” شکریہ وزیراعظم صاحب”۔
اس خبر کو سیاست پی کے نے رد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اندرونی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عمران خان نے ایسا بلکل بھی نہیں کیا جو ڈاکٹر عام لیاقت نے دعویٰ کیا ہے۔