Headlines

    ماں ماں ہی ہوتی ہے۔ بیٹے کا ماں پر شدید تشدد کے باوجود ماں نے بیٹے کے ساتھ کیا کر دیا

    راولپنڈی (اعتماد ٹی وی) اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو اُس کی ماں نے معاف کر دیا اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی اُس کے بیٹے کو معاف کردے کیونکہ غلطیاں ہر انسان سے ہو جاتی ہیں۔ اور اس کے بیٹے نے لوگوں کی باتوں میں آکر یہ حرکت کی، جس کی وجہ سے اس کو شرمندگی ہے اور وہ اپنے کیے پر افسردہ ہے۔

    دراصل یہ واقعہ راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں ایک لڑکا اپنی ماں کو شدید تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا، جبکہ اس کے ساتھ اس کی بیوی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا۔ دوسری طرف ویڈیو اس کی بہن بنا رہی تھی جو اپنے بھائی سے مسلسل منت سماجت کر رہی تھی کہ وہ اس کی ماں کو نہ مارے، لیکن وہ شخص بے دردی اور بے رحمی سے مسلسل اپنی ماں کو گالی گلوچ کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی تشدد کر رہا تھا۔ جس کو اس کی بیوی مسلسل دیکھ رہی تھی، جب کہ اس کی بہن ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ مسلسل اس کی منتیں کر رہی تھی کہ وہ اس کی ماں کو چھوڑ دے۔

    مزید پڑھئے: حسینہ نے ایسی حرکت کر دی کہ لوگ شرم سے پانی پانی ہو گئ

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور اس ویڈیو نے پوری سوشل میڈیا اپنی طرف مائل کر لیا۔ جس کی وجہ سے افسران بالا کو اس پر نوٹس لینا پڑا اور متعلقہ ڈی ایس پی نے اسکا از خود نوٹس لے کر، اس کے بیٹے کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی۔

    جس کے بعد اس کی ماں نے اپنی ممتا کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے بیٹے کو معاف کر دیا اور دیکھنے والے تمام پاکستانیوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اسے معاف کر دے انسان غلطیوں کا پتلا ہے اس سے غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں۔

     

    مزید پڑھئے: خاتون کو غیر اخلاقی تصاویر سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار لیکن جب ایف آئی اے نےاسے پکڑا تو وہ کون نکلا؟گھر والے بھی حیران رہ گئ

     

    ماں نے مزید بتایا کہ اس نے بیان حلفی دیا ہے کہ اس کو اپنے بیٹے کے ساتھ کوئی رنجش نہیں اور وہ اللہ کی رضا کے لئے اپنے بیٹے اور بہو کو معاف کر تی ہے۔ جس سے پوری اُمت مسلمہ کو یہ پیغام ملتا ہے کہ ماں ماں ہی ہوتی ہے۔ چاہے بیٹے نے اتنا تشدد کیا جسمانی طور پر بھی اور گالی گلوچ کرکے بھی جسے پوری دنیا نے دیکھا۔ اس کے باوجود ماں نے چند لمحوں میں ہی اپنے ممتہ کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بیٹے کو فوراً معاف کرکے رہا کروادیا۔