سکولوں میں بھی میرا جسم میری مرضی کو تقویت دی جا نے لگی۔
نارووال (اعتماد ٹی وی ) پنجاب سمیت پاکستان بھر میں جشن بہاراں کا استقبال بڑے جوش وخروش سے کیا جا تا ہے پہلے جشن بہاراں کو بسنت کے تہوار کے ذریعے منایا جاتا جس پر بعدازاں پابندی عائد کر کے ختم کیا گیا۔ اب جشن بہاراں کی آمد سکولوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور سیرگاہوں پر پھولوں کی سا لانہ نمائش کی جاتی ہے۔
ایسا ہی ایک پروگرام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شکر گڑھ کی جانب سے نعمت اسٹیڈیم میں12 مارچ 2022 منعقد کیا گیا۔ کلچر ڈے نامی اس پروگرام کی میزبانی سی ای او لیاقت چوہدری،ڈی ای او اختر محمود، سیکنڈری چوہدری محمد اقبال ، فی میل ڈی ای او کلثوم باجوہ ،ڈپٹی ڈی ای او اللہ رکھا شاہد، فوزیہ انور اور اے ای او عائشہ سلطانہ نے کی۔
اس پروگرام میں قریباً 10 ہزار خواتین نے شرکت کی۔ سکولوں میں ایسی تقریبات کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا ہے اور ان کو پر اعتماد بنایا جاتا ہے۔ لیکن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شکرگڑھ کے اس پروگرام کا مقصد میرا جسم میری مرضی کو تقویت دینا تھا۔ اس تقریب میں ناصرف بھارتی گانے کو اسپیکرز پر چلایا گیا بلکہ طا لبات سے ان گانوں پر بے ہودہ رقص بھی تیا ر کروایا گیا۔