حکومت کے خلاف اپوزیشن کا پلڑہ بھاری ہو گیا۔
حکومت کے خلاف اپوزیشن کا پلڑہ بھاری ہو گیا۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ وزیراعظم کی حمایت میں کھڑا ہو گا جبکہ آج حالات اس کے برعکس ہیں۔ علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد مقبول نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتا یا کہ حکومت کے ساتھ ان کے تنارعات برقرار ہیں ۔
وزیرا علیٰ پنجاب کی نامزدگی کے سلسلے میں علیم خان گروپ کا اعتراض برقرار ہے۔ اور وہ وزیراعظم سے سخت نالاں ہیں۔ کہ انھوں نے ایسے شخص کو نامزد کیا ہے جس کو ماضی میں وہ چور اور ڈاکو کہتے رہے ہیں آج جب بات اقتدار کی آئی ہے تو وزیراعظم بھی مطالبات ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خالد مقبول نے کہا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے 182 اراکین میں سے ایک بھی وزیراعظم کو وزیراعلیٰ بنانے کا اہل نہیں لگا۔
اگر وزیر اعظم کو اپنی ہی پارٹی پر یقین نہیں تو وہ پاکستان تحریک انصاف قائم ہی نہ کرتے ۔ 4 سال تک وزیراعلیٰ کے عہدے کو ایک بے ایمان اور سست ترین شخص کے سپرد کر رکھا تھا۔
نئے پاکستان کے لئے وزیراعظم 25 سالوں سے جدوجہد کر رہے تھے کیا وہ جدو جہد صرف اس لئے تھی کہ اقتدار ملتے ہی پارٹی کو بھول جائیں گے۔ اس کے ساتھ علیم خان گروپ کے ترجمان نے اپوزیشن کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ یہ حمایت کسی بھی مطالبے کے بغیر کر یں گے۔