حکومت نے سرکاری دفاتر کے لئے اوقات کا متعین کر دئیے۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی) رمضان کی آمد آمد ہے اور ملک میں رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں حکومت کی جانب سے رمضان بازارو ں کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے تحت تمام افراد کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمت پر دستیاب ہونگی۔
حکومت نے رمضان کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔اس اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار دنوں کے لحاظ سے ہونگے۔
جن اداروں میں ہفتے میں پانچ روز کام کیا جاتا ہے ان کے اوقات 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہونگے اور جمعتہ المبارک کے اوقات 10 بجے تا 1 بجے تک ہونگے ہفتے اور اتوار کے روز چھٹی ہو گئ۔