موجودہ حالات میں عامر لیاقت حسین کا نیا یو ٹرن۔
موجودہ حالات میں عامر لیاقت حسین کا نیا یو ٹرن۔
کراچی ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کراچی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی بوقت ضرورت تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ دیا۔
اور اب نہ تو یہ تحریک انصاف کے منحرف رکن رہے ہیں اور نہ ہی حمایتی۔ عامر لیاقت حسین کے تحریک انصاف سے معاملات میں بگاڑ کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آ رہی ۔
لیکن عامر لیاقت حسین ایک ماہ قبل ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ چھ ماہ میں ختم ہو جائے گی ۔ یہ بات عامر لیاقت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہی اور یہ بھی کہا کہ میں ابھی بھی دل سے ایم کیو ایم کا ہی حامی ہوں۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیانات جاری کئے ہیں کچھ میں وہ سابق وزیراعظم کی چاپلوسی کرتے نظر آتے تھے اور کبھی ناراض تاہم تحریک عدم اعتماد مستر د ہوتے ہی عامر لیاقت حسین نے اپنی اصلیت ظاہر کی اور وزیراعظم کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ عمران ملک دوست نہیں ہیں۔ بلکہ میں شرمندہ ہوں کہ ان کا ساتھ دیا۔
مزید انھوں نے کہا کہ میں بہت سے حقائق جانتا ہوں بہتر ہے میرا منہ نہ کھلوایا جائے خود بھی خاموش رہیں اور مجھے بھی خاموش رہنے دیں ۔ آصف علی زرداری کو میں سیاست کی بیماری سمجھتا تھا لیکن اب جانا کہ وہ آصف علی بیداری ہیں انھوں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔
عمران خان نے اپنی طاقت کے نشے میں پاکستان کے آئین کو نقصان پہنچا یا ہے اور ا ن کا وہ خط بھی مکمل جھوٹ ہے یہ خط اسد عمر سے لکھوایا گیا اور اس سازش میں شاہ محمود قریشی بھی شامل تھے۔