عمران خان کے پاس ماسوائے استعفیٰ دینے کے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔لطیف کھوسہ
عمران خان کے پاس ماسوائے استعفیٰ دینے کے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کے فیصلے آنے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے جشن منانا شروع کر دیا ۔
انھوں نے کہا کہ عدلیہ نے پاکستان کے آئین کو بچایا ہے ا ب پاکستان کو اپنی مرضی کے مطابق کوئی بھی نہیں چلا سکتا ۔
اس کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عمران خان کے پاس استعفیٰ دینے کے کوئی بھی راستہ نہیں ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا عمران خان نے جو سرپرائز کے نام پر ملک سے کھلواڑ کیا ہے اور عوام کے سامنے سیاسی مظلوم بننے کی کوشش کی ہے تو سپریم کورٹ نے اس کو اس کی اوقات دکھا دی ہے۔
سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو ختم کرتے ہوئے اسمبلیاں بحال کردی ہیں۔
اس لئے اب عمران خان جو مرضی کہیں اور عوام کے ساتھ جیسا مرضی مذاق کریں اب انھیں پتہ چلے گا کہ یہ اپنی من مانی نہیں کر سکتے۔ پاکستان کا آئین توڑنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔